Skip to product information
سہ ماہی جی مدیر محمد دین جوہر

سہ ماہی جی مدیر محمد دین جوہر

Rs.400.00

توحید دین اسلام کے لیے قلب کی حیثیت رکھتی ہے۔ اور یہی ہمارے علوم میں تنزیہہ کی بنیاد ہے۔ مسلم عقیدہ توحید کے روزن سے تنزیہہ کو منعکس کرتا ہے اور تاریخ کے روبرو محفوظ رہتا ہے۔ تشبیہی علوم کے غلبے اور عمل میں تنزیہہ کے خاتمے سے ہمارے ہاں توحید سے متعلق پیدا ہونے والے نئے مباحث نے ہمارے عقیدے کے بیان کو منتشر کر دیا ہے۔ اب عقیدہ ہمارے شعور کا تشکیل کنندہ نہیں بلکہ عقل کے تفوق میں آلاتی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ اس سمے نہایت ضروری ہے کہ توحید کے متعلق ہمارے موقف کو از سر نو علم میں بیان کیا جائے اور فکر میں تنزیہہ کا علم سر بلند کیا جائے۔ اس کا درست تر طریق یہ ہے ایک جانب جدید علوم پر نظری تنقید کا نشان باندھا جائے اور دوسری جانب تنزیہہ کا سائبان قائم کیا جائے۔ امام ماتریدی علیه الرحمة ہمارے اساطین میں سے ہیں اور علم میں خدا کی ہدایت کے نشان ہیں۔ سہ ماہی جی کے اس شمارے میں ان کا تحریر کردہ ایک مختصر رسالہ ترجمے کی صورت میں قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے جس کا موضوع یہی توحید کا عقیدہ ہے۔ امام صاحب نے توحید کے ضمن میں تنزیہہ کو اعلی سطح پر باقی رکھتے ہوئے مسلم شعور کو تشبیہ سے محفوظ رکھنے کا زبردست سامان کیا ہے۔ سہ ماہی جی میں شائع شدہ اس رسالے کا مطالعہ ہمیں عقیدہ توحید کو اپنے مکمل معانی میں سمجھنے کی دعوت دیتا ہے۔

نوٹ : سہ ماہی جی کی خریداری اور دیگر استفسارات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کیجیے 03019597933

صفحات: 156

قیمت: 400

You may also like