
مجھ سے جو ہو سکا از حسین نقی | Mujh say jo ho saka by hussain naqi
حسین نقی کی بڑی متحرک زندگی ہے ۔ انہوں نے کراچی سے طلبہ سیاست کا آغاز کیا جس نے ملک کے آمروں کو شکست پر مجبور کر دیا ۔ اس کے بعد صحافت میں کسی بھی حکمران کے خوف سے آزاد ہو کر جو دیکھا اور محسوس کیا وہ لکھا۔ صحافت میں قدم رکھا تو اسی بہادری سے کردار ادا کیا ۔ جیسے طلبا سیاست میں پھر اردو اور انگریزی صحافت میں تو جو کیا سو کیا ، پاکستان میں پہلے پنجابی روزنامے کا اجرا بھی حسین نقی ہی نے کیا ۔ اور اب تک انسانی اور عوامی حقوق کی جدوجہد میں اپنے مخصوص انداز میں حصہ ڈال رہے ہیں ۔ حسین نقی ایک طرز زندگی ہے ، استقامت، بہادری اور تسلسل، اس لیے وہ پاکستان بھر میں نہایت احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔
زیر نظر کتاب ” مجھ سے جو ہو سکا حسین نقی کی سوانح حیات تو ہے ہی مگر اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کی ستر سالہ سیاسی اور سماجی تاریخ کی داستانیں بھی اپنے اندر لیے ہوئے ہے۔ یہ اپنی طرز کی منفرد اور جامع سوانح حیات ، اس حوالے سے یہ کتاب پاکستان میں طلبہ سیاست ، صحافت، سیاسی ، انسانی اور عوامی حقوق کی بے لاگ گواہ اور مستند دستاویز ہے۔