Skip to product information
کتاب: آبِ حیات | مشاہیر شعرائے اُردو کے سوانح

کتاب: آبِ حیات | مشاہیر شعرائے اُردو کے سوانح

Regular price  Rs.1,400.00 Sale price  Rs.1,150.00
آب حیات مولوی محمد حسین آزاد دہلوی کی ایک ایسی مایۂ ناز تصنیف ہے جس نے اُردو ادب کو زمین سے اُٹھا کر آسمان کا چاند بنا دیا۔ اِس کتاب میں اُردو کے بیسیوں روشن ستاروں کے ماتھے جگمگا رہے ہیں۔ مولانا نے جن شاعروں کو اپنی اِس کتاب میں جگہ دی اُن پر آئندہ لکھی جانے والی ہزاروں کتابیں بھی اِس کی قدر کو کم نہیں کر سکیں بلکہ روز بروز مولانا کی اس کتاب کا جادو لوگوں کے دلوں میں سحر پیدا کرتا گیا۔ شاعروں کے تذکرے اور مرقعات اِس انداز سے پیش کیے گئے ہیں کہ آنے والی صدیاں اِس کا خراج دیتی رہیں گی۔ اِسے سب سے پہلے 1880ء میں وکٹوریہ پریس لاہور نے چھاپا اور اُس کے بعد سینکڑوں ہی ایڈیشن مختلف پریس سے شائع ہوئے اور اب تک ہو رہے ہیں۔ اب یہ بک کارنر جہلم سے چھپ کر تیار ہوئی ہے اور احباب کے سامنے ہے۔ مولانا سے میری اور پبلشر کی محبت کا یکساں ثبوت یہ ہے کہ میرا لکھا ہوا سوانحی خاکہ بھی اب اِس کی زینت ہے اور پبلشر کا اِسے انتہائی خلوص سے چھاپنے کا جذبہ کتاب کی دیدہ زیبی ضامن بھی ہے۔ (علی اکبر ناطق)
کتاب: آبِ حیات | مشاہیر شعرائے اُردو کے سوانح
مصنف: شمس العلماء مولانا محمد حسین آزاد
آزاد کا سوانحی خاکہ: علی اکبر ناطق

ضخامت 496 صفحات

You may also like