Skip to product information
Categories: SHORT STORIES محمد اقبال دیوان کو میں نہیں جانتی تھی۔ بھلا ہو ’’سویرا‘‘ جیسے خوبصورت ادبی پرچے کا جس میں اُن کی کہانی پڑھی۔ کہانی تھی کہ جس نے مجھے جٹ جپّھا ڈال لیا تھا۔ مجھے ہلا کر رکھ دیا۔ اندازِ بیان کا جادو تھا جو کرداروں کے راستے سر چڑھ کر بول رہا تھا۔ مشاہدے اور تجربے کی عمیق گہرائی بتاتی تھی کہ لکھنے والا دنیا دیکھے ہوئے ہے۔ اقتدار کے محلوں اور اس کی راہداریوں میں چلنے پھرنے والے لوگوں کا نبض شناس ہے۔ اندر خانے چلنے والی سازشوں کا واقف کار ہے۔ ’’جسے رات لے اڑی ہوا‘‘، ’’وہ ورق تھا دل کی کتاب کا‘‘ اُن کی دونوں کتابیں پڑھنے کو ملیں۔ پہلے تو ناموں نے روکا۔ کیا شاعرانہ جھلکیاں مارتے تھے۔ کھولی تو جیسے طلسم سے بھری دنیا کی کہانیاں زمانوں پہلےکی نہیں آج کی دنیا بلکہ اپنی دنیا اور اپنے ملک کی منتظر ملیں۔ عجیب و غریب کردار۔ تحریر کی ماہرانہ گرفت جو قاری کو ہلنے نہ دے جکڑ لے۔ یوں کہانی کیا پوری کتاب پڑھا کرچھوڑے۔ نیک دعاؤں کے ساتھ!!

Char Gar Hain Be-Asar / Muhammad Iqbal Diwan
Regular price
Rs.800.00
Sale price
Rs.650.00